تازہ ترین
• عرب ریڈنگ چیلنج: دنیا کا سب سے بڑا ادبی مقابلہ • کتاب حقیقۃ الفقہ: حدیث و فقہ کی تکمیلی حیثیت کو واضح کرتی ہے • حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اہل بیت سے محبت اور رشتہ داریاں • مسلمان ایک جسم کے مانند ہے • تلنگانہ میں آئندہ ایم ایل سی انتخابات کے لیے 16 نومبر کے بعد بھی ووٹر لسٹ میں کراسکتے ہیں اندراج • پیارے کھڑگے جی! یہ کیا دیکھ رہے ہیں ہم؟ • انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن ودربھ اسٹیٹ یونٹ کا اجلاس اختتام پذیر ہوا • گوونڈی میں یو سی سی پر میٹنگ اختتام پذیر • ہر ایک شخص وفادار ہو ضروری کیا • وزیرِ اعلیٰ کیرالا نے دارالہدیٰ سباق 2026 کی دعوت قبول کرلی، لوگو کی رونمائی

اردو کے فروغ کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں: ڈاکٹر عمار رضوی

📅 19-07-2026 👁 71 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 2 شیئر
لکھنؤ

چھٹی بین الاقوامی اردو کانفرنس کی تیاریوں میں تیزی، پانچ کمیٹیوں کی تشکیل پر غور

لکھنؤ (پریس ریلیز): چھٹی بین الاقوامی اردو کانفرنس کے انعقاد کی تیاریوں کے سلسلے میں پیر کی شام سابق کارگزار وزیر اعلیٰ اتر پردیش اور کانفرنس کے چیئرمین ڈاکٹر عمار رضوی کی رہائش گاہ دارالامان، علی گنج، لکھنؤ میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ پروگرام کی صدارت خان محمد عاطف نے کی۔ میٹنگ میں کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے مختلف انتظامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور آئندہ کی تیاریوں کو منظم انداز میں آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پانچ بین الاقوامی اردو کانفرنسیں کامیابی کے ساتھ منعقد ہو چکی ہیں، جن کے ذریعے اردو زبان و ادب کے فروغ اور اس کے علمی و تہذیبی ورثے کو اجاگر کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ چھٹی کانفرنس بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہوگی۔
اس موقع پر ڈاکٹر عمار رضوی نے اردو زبان کی موجودہ صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ترقی کے لیے محض زبانی دعوے کافی نہیں، بلکہ عملی تعاون اور سنجیدہ کوششیں ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اردو کے فروغ کی ابتدا اپنے گھر سے ہونی چاہیے۔ بچوں کو اردو پڑھنے لکھنے کی ترغیب دینے اور نئی نسل کو اپنی زبان و تہذیب سے جوڑنے کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر مؤثر اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈاکٹر رضوی نے مزید کہا کہ اردو ہندوستان کی مشترکہ تہذیبی روایت، ثقافتی ورثے اور باہمی ہم آہنگی کی اہم علامت ہے۔ اس کی ترویج و اشاعت کے لیے ضروری ہے کہ روزمرہ زندگی، تعلیم اور ادبی و سماجی سرگرمیوں میں اس کے استعمال کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے اپیل کی کہ اردو کے تحفظ اور ترقی کو مشترکہ ذمہ داری سمجھتے ہوئے اس کی ادبی و تہذیبی اقدار نئی نسل تک منتقل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔
میٹنگ میں کانفرنس کے منظم انعقاد کے لیے پانچ کمیٹیوں کی تشکیل اور ان کی ذمہ داریوں کے تعین پر بھی غور کیا گیا۔ ان میں افتتاحی اجلاس، علمی سیمینار، مشاعرہ، ثقافتی پروگرام اور میڈیا رابطہ سے متعلق کمیٹیاں شامل ہوں گی۔ مختلف پروگراموں کے مقامات اور انتظامی ذمہ داریاں کن افراد کو سونپی جائیں گی، اس کا فیصلہ آئندہ میٹنگ میں کیا جائے گا۔
میٹنگ میں خان محمد عاطف، ڈاکٹر اقتدار حسین، پردیپ کپور، ڈاکٹر ہارون رضوی، جسن کاظمی، سید عاصم رضا، سلطان شاکر ہاشمی، آصف زماں رضوی، ڈاکٹر موسیٰ رضا، ڈاکٹر مسیح الدین خان، ڈاکٹر ثروت تقی، محمد سلمان، ڈاکٹر منتظر قائمی، ڈاکٹر احتشام خان، جمیل حسن نقوی، ابوشحمہ انصاری، عتیق احمد انصاری، شہاب الدین خان، روی پرکاش یادو، مرزا فرقان بیگ، عرفان منصوری،مرزا اسلم بیگ سمیت دیگر ممتاز علمی، ادبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
امید ظاہر کی گئی کہ چھٹی بین الاقوامی اردو کانفرنس زبان و ادب کی ترقی، علمی و ادبی سرگرمیوں کے فروغ اور نئی نسل میں اردو سے وابستگی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔یہ اطلاع آل انڈیا ماٸنا ریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے شعبہ نشرو اشاعت کے سیکریٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (2)

تبصرے (0)

شائع کردہ

— ★★★★★
N

News Home

📰 0 پوسٹ👁 0 قارئین📊 0 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

حبیب نگر بازار (کروہاں)، گونڈہ میں جلسۂ دستار بندی بحسن وخوبی اختتام پذیر

مولانا سعید الرحمٰن اعظمی ندوی کا انتقال علم و ادب کے ایک عہد کا خاتمہ: ڈاکٹر عمار رضوی

"بزمِ ایوانِ غزل" کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی نشست منعقد

مقبول ترین پوسٹس

علامہ اقبال اور اردو زبان کی ترویج

👁 538 ویوز

مدینہ یونیورسٹی میں 100 مصنفین کی کتابوں پر پابندی، فہرست میں پہلا نام مولانا ابوالحسن علی ندوی کا

👁 435 ویوز

اولاد کی تربیت شفقت و حکمت سے

👁 358 ویوز

شراب کے دینی و دنیوی نقصانات

👁 295 ویوز

کر سکتے تھے جو اپنے زمانے کی امامت!

👁 272 ویوز