تازہ ترین
• عرب ریڈنگ چیلنج: دنیا کا سب سے بڑا ادبی مقابلہ • کتاب حقیقۃ الفقہ: حدیث و فقہ کی تکمیلی حیثیت کو واضح کرتی ہے • حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اہل بیت سے محبت اور رشتہ داریاں • مسلمان ایک جسم کے مانند ہے • تلنگانہ میں آئندہ ایم ایل سی انتخابات کے لیے 16 نومبر کے بعد بھی ووٹر لسٹ میں کراسکتے ہیں اندراج • پیارے کھڑگے جی! یہ کیا دیکھ رہے ہیں ہم؟ • انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن ودربھ اسٹیٹ یونٹ کا اجلاس اختتام پذیر ہوا • گوونڈی میں یو سی سی پر میٹنگ اختتام پذیر • ہر ایک شخص وفادار ہو ضروری کیا • وزیرِ اعلیٰ کیرالا نے دارالہدیٰ سباق 2026 کی دعوت قبول کرلی، لوگو کی رونمائی

اٹوا بازار سدھارتھ نگر میں بزم ارباب ادب کی 116 ادبی طرحی نشست کا انعقاد

📅 09-10-2026 👁 129 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 9 شیئر
ادب و شاعری

بزم ارباب ادب اٹوا بازار سدھارتھنگر یوپی کی 116 ادبی طرحی نشست جناب التجاحسین نور صدیقی صاحب کی صدارات اور حافظ صفی الرحمٰن صفی کی نظامت میں جمال ٹریڈرس پر منعقد ہوئی شب میں آنلائن تحریری مشاعرہ بھی ہوا ۔قرب و جوار اور دور دراز کے شعرآء نے اپنے کلام پیش کیے چنندہ اشعار ادب نواز، اردو دوست ، باذوق قارئین کی نذر ہیں۔
میری آواہ مزاجی کااے جانِ جاناں
مان، مت مان ،گنہگار ہیں تیری آنکھیں
جمال قدوسی
چاند کے سامنے بےچارہ ستارہ کیا ہے
پرکشش منبعِ انوار ہیں تیری آنکھیں
التجاحسین نور صدیقی
میں سمجھتا ہوں تری دید کو یوں آبِ حیات
مجھ پیاسے سے جو بیزار ہیں تیری آنکھیں
سیدعزیزالرحمٰن عاجز
حسنِ دنیا سے پرے تجھ میں جھلکتا ہے جمال
اک الٰہی کا چمتکار ہیں تیری آنکھیں
ضمیراحمد ضمیرقاسمی
اک نظر ہی میں بدل دیتی ہیں رنگِ محفل
حسنِ فطرت کی اداکار ہیں تیری آنکھیں
عبدالرحمٰن راشد عمری
دیکھتے ہی مرا دکھ درد سمجھ لیتی ہیں
اے مرے یار سمجھدار ہیں تیری آنکھیں
ایڈوکیٹ شاداب شبیری
جادوئی آنکھ تری اس پہ ترا مکرِ حسیں
کتنی فنکار و عیار ہیں تیری آنکھیں
محبوب عالم محبوب عالیاوی
کل ہی تو، تونے محبت کے کیے تھے وعدے
آج کیوں مائلِ انکار ہیں تیری آنکھیں
جمال شاکر بھرتھناوی
اک نظر دیکھ لیں جس کو وہ فنا ہوجائے
وار کرتی ہوئی تلوار ہیں تیری آنکھیں
نیاز کپلوستوی
یوں تو جاوید لگیں نیل کمل کے جیسی
اور کبھی دیکھا کہ انگار ہیں تیری آنکھیں
ڈاکٹر جاوید کمال
یہ نگاہیں تجھے پلکوں میں سماتی ہیں صفی
روز و شب کرتی یہ اظہار ہیں تیری آنکھیں
صفی الرحمٰن صفی
اک نظر میں جسے چاہیں تو بنادیں مجنوں
پرکشش جادوئی فنکار ہیں تیری آنکھیں
عبدالرب جوہر
دردِ ہجراں ہو کہ تسکینِ محبت کا سفر
مرہمِ جاں بھی ہیں آزار ہیں تیری آنکھیں
اعجاز سراجی
تو زلیخا ہے تو پھر یاد رہے یہ تجھ کو
حسنِ یوسف کی پرستار ہیں تیری آنکھیں
ارشد اقبال
تیری آنکھوں میں سنورتا ہے مرا سارا جہاں
میرے احساس کا سنسار ہیں تیری آنکھیں
عبدالرب اسد بستوی
رو برو جو بھی ہوا اس کا جنازہ نکلا
آلہ ء قتل ہیں تلوار ہیں تیری آنکھیں
محمدجمال اجمل
خانہ ء دل میں اتر آیا ہے جادو ان کا
جب سے آںکھوں سے ہوئی چار ہیں تیری آنکھیں
عبدالماجدماجد
زینت رخ کا ہی اظہار ہیں تیری آنکھیں
ہاں مرے عشق میں سرشار ہیں تیری آنکھیں
عبدالقیوم ہمدم علی نگری
پھول شبنم کبھی انگار ہیں تیری آنکھیں
قتل کرنے کو بھی تیار ہیں تیری آنکھیں
جنیدفرہاد لٹیاوی
یہ مرے رب کی عنایت ہے جو پایا تجھ کو
رب کی نعمت کے ہی آثار ہیں تیری
قاریہ محمدقاسم
رازِ الفت کو چھپائیں بھی تو کیسے ہاشم
بےزباں عشق کا اظہار ہیں تیری آنکھیں
عبدالرحیم ہاشم سراجی
ایک پل میں اشاروں کو سمجھ لیتی ہیں
میں سمجھتا ہوں سمجھ دار ہیں تیری آنکھیں
شیو ساگر سحر

ان کےعلاوہ عبدالرقیب سابق پردھان کمہریا نے بھی اشعار سنا کر سامعین کو محظوظ کیا ، شیخ عزیزالدین سلفی ،شیخ شکیل ضاغط جھکہیاوی ، شفیق فیضی ،یحییٰ وغیرہ شریک رہے۔

ردِعمل دیں (4)

شیئر کریں (9)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★

News Home

📍 Gorakhpur

📰 35 پوسٹ👁 2687 قارئین📊 76.8 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

ہر ایک شخص وفادار ہو ضروری کیا

عشق میں اس سے کروں گا جسے اردو آئے

پھر وہ دل میں کیوں ہے جو میرے تقدیر میں نہیں

مقبول ترین پوسٹس

علامہ اقبال اور اردو زبان کی ترویج

👁 538 ویوز

مدینہ یونیورسٹی میں 100 مصنفین کی کتابوں پر پابندی، فہرست میں پہلا نام مولانا ابوالحسن علی ندوی کا

👁 435 ویوز

اولاد کی تربیت شفقت و حکمت سے

👁 358 ویوز

شراب کے دینی و دنیوی نقصانات

👁 295 ویوز

کر سکتے تھے جو اپنے زمانے کی امامت!

👁 272 ویوز