تازہ ترین
• عرب ریڈنگ چیلنج: دنیا کا سب سے بڑا ادبی مقابلہ • کتاب حقیقۃ الفقہ: حدیث و فقہ کی تکمیلی حیثیت کو واضح کرتی ہے • حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اہل بیت سے محبت اور رشتہ داریاں • مسلمان ایک جسم کے مانند ہے • تلنگانہ میں آئندہ ایم ایل سی انتخابات کے لیے 16 نومبر کے بعد بھی ووٹر لسٹ میں کراسکتے ہیں اندراج • پیارے کھڑگے جی! یہ کیا دیکھ رہے ہیں ہم؟ • انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن ودربھ اسٹیٹ یونٹ کا اجلاس اختتام پذیر ہوا • گوونڈی میں یو سی سی پر میٹنگ اختتام پذیر • ہر ایک شخص وفادار ہو ضروری کیا • وزیرِ اعلیٰ کیرالا نے دارالہدیٰ سباق 2026 کی دعوت قبول کرلی، لوگو کی رونمائی

محمد ایان انصاری کی تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

📅 09-10-2026 👁 58 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 2 شیئر
اتر پردیش

بارہ بنکی: (پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری)مدرسہ اسلامیہ عربیہ شہاب العلوم، شہاب پور میں جمعرات کو تکمیلِ حفظِ قرآن کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں طالب علم محمد ایان بن رضوان احمد انصاری کی دستاربندی کی گئی۔ 17 سالہ محمد ایان نے مفتی محمد سالم قاسمی کی سرپرستی میں اساتذہ کے سامنے تلاوتِ قرآن پیش کرکے حفظِ قرآن کی تکمیل کی۔
تقریب میں مفتی محمد سالم قاسمی، مولانا محمد شاداب، حافظ محمد اعجاز، حافظ محفوظ سمیت مدرسے کے اساتذہ نے محمد ایان کے سر پر دستار باندھی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔ حفظِ قرآن کی تکمیل پر اہلِ خانہ سمیت علاقے میں بھی خوشی کا ماحول رہا۔
رضوان احمد انصاری ہندی صحافت کے شعبے میں سرگرم ہیں اور اپنی صحافتی خدمات کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہے ہیں۔ اپنے بڑے صاحبزادے کو دینی تعلیم سے آراستہ کرکے حفظِ قرآن کی تکمیل تک پہنچانا ان کے لیے اور اہلِ خانہ کے لیے باعثِ مسرت و افتخار ہے۔
محمد ایان کے دادا محمد سلیم نے مدرسے کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوتے کی تکمیلِ حفظِ قرآن خاندان کے لیے خوشی اور فخر کا موقع ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے قرآنِ پاک حفظ کرنے کی عظیم نعمت سے نوازا ہے۔
مفتی محمد سالم قاسمی نے اپنے شاگرد محمد ایان کو ذہین اور محنتی طالب علم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پڑھنے میں خاصی دلچسپی رکھتے تھے۔ انہوں نے حفظِ قرآن کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ احادیثِ مبارکہ میں حافظِ قرآن کے لیے بڑی فضیلت بیان ہوئی ہے۔ ایک روایت کے مطابق حافظِ قرآن کو اپنے خاندان کے دس افراد کے حق میں شفاعت کی اجازت دی جائے گی، جن میں ایسے شخص کے لیے بھی شفاعت کا ذکر ہے جس کے لیے جہنم کا فیصلہ ہوچکا ہو۔
تقریب میں قاری محمد وکیل، حافظ محمد اشفاق، قاری فضیل، حافظ عالم، حافظ سفیان، ماسٹر افتخار، حافظ ناوید، قاری عالم، محمد عمران اور محمد آصف سمیت مدرسے کے اساتذہ و طلبہ موجود رہے۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (2)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★

News Home

📍 Gorakhpur

📰 35 پوسٹ👁 2684 قارئین📊 76.7 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

میاں صاحب اسلامیہ انٹر کالج، گورکھپور میں 29 نومبر سے سالانہ فنکشن اور جلسۂ سیرت النبی کا شاندار آغاز

سراج احمد قریشی کو سمراٹ اشوک ایوارڈ سے نوازا گیا

انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ پر غور کیا، جدوجہد کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔

مقبول ترین پوسٹس

علامہ اقبال اور اردو زبان کی ترویج

👁 538 ویوز

مدینہ یونیورسٹی میں 100 مصنفین کی کتابوں پر پابندی، فہرست میں پہلا نام مولانا ابوالحسن علی ندوی کا

👁 435 ویوز

اولاد کی تربیت شفقت و حکمت سے

👁 358 ویوز

شراب کے دینی و دنیوی نقصانات

👁 295 ویوز

کر سکتے تھے جو اپنے زمانے کی امامت!

👁 272 ویوز