تازہ ترین
• عرب ریڈنگ چیلنج: دنیا کا سب سے بڑا ادبی مقابلہ • کتاب حقیقۃ الفقہ: حدیث و فقہ کی تکمیلی حیثیت کو واضح کرتی ہے • حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اہل بیت سے محبت اور رشتہ داریاں • مسلمان ایک جسم کے مانند ہے • تلنگانہ میں آئندہ ایم ایل سی انتخابات کے لیے 16 نومبر کے بعد بھی ووٹر لسٹ میں کراسکتے ہیں اندراج • پیارے کھڑگے جی! یہ کیا دیکھ رہے ہیں ہم؟ • انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن ودربھ اسٹیٹ یونٹ کا اجلاس اختتام پذیر ہوا • گوونڈی میں یو سی سی پر میٹنگ اختتام پذیر • ہر ایک شخص وفادار ہو ضروری کیا • وزیرِ اعلیٰ کیرالا نے دارالہدیٰ سباق 2026 کی دعوت قبول کرلی، لوگو کی رونمائی

بیٹی رحمت ہے

📅 22-10-2026 👁 189 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 9 شیئر
ادب و شاعری

بیٹی ہے گھر کی رونق بیٹی ہے گھر کی شان
بیٹی سے گھر میں خوشیاں بیٹی سے گھر کی آن

اللہ کی ہے نعمت اللہ کی عطا ہے
دم سے اسی کے گھر میں ہر سمت ہی ضیا ہے

بیٹی کی مسکراہٹ گھر کا حسیں نظارہ
اس کی ہنسی سے روشن گھر کا ہر اک کنارہ

ماں کی ہے جان بیٹی اور باپ کی ہے دھڑکن
اس سے مہک رہا ہے گھر کا ہمارا آنگن

بیٹی کو اپنی ہرگز تم بوجھ مت سمجھنا
گھر کی یہی ہے زینت تم اس کی قدر کرنا

بیٹی کو علم دو تم عزت بھی پیار بھی دو
اچھے عمل سکھاؤ اخلاقی معیار بھی دو

بیٹی کی تربیت سے نسلیں سنور رہی ہیں
اچھے عمل سے گھر کی خوشیاں نکھر رہی ہیں

بیٹی کے خواب سارے پورے بھی ہونے دینا
محنت کی راہ پر تم آگے اسے بڑھانا

بیٹی کا دل نہ توڑو اور نہ اسے ستاؤ
پھولوں کی طرح اس کو، آنکھوں میں تم سماؤ

باہر نہ جاۓ بیٹی تنہا نہ اس کو چھوڑو
عزت کرو ہمیشہ نہ اس سے منہ کو موڑو

بیٹی کو پیار دو تم عزت دوام دو تم
علم و ہنر سکھاؤ اچھا مقام دو تم

بیٹی ہے گھر کی زینت بیٹی ہے گھر کا نور
اس کی خوشی سے گھر میں خوشیاں رہیں ضرور

گھر میں صفی تمہارے بیٹی اگر ہو نعمت
پھر تو سمجھ لو سارا گھر ہے تمہارا جنت

شاعر صفی الرحمن صفی۔ پپرا مرغہوا اٹوا بازار سدھارتھنگر یوپی

ردِعمل دیں (2)

شیئر کریں (9)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★

صفی الرحمٰن

📍 Siddharth Nagar

📰 16 پوسٹ👁 1340 قارئین📊 83.8 اوسط قارئین

پپرا مرغہوا اٹوا بازار سدھارتھ نگر یوپی

اسی زمرے میں مزید

ہر ایک شخص وفادار ہو ضروری کیا

عشق میں اس سے کروں گا جسے اردو آئے

پھر وہ دل میں کیوں ہے جو میرے تقدیر میں نہیں

مقبول ترین پوسٹس

علامہ اقبال اور اردو زبان کی ترویج

👁 538 ویوز

مدینہ یونیورسٹی میں 100 مصنفین کی کتابوں پر پابندی، فہرست میں پہلا نام مولانا ابوالحسن علی ندوی کا

👁 435 ویوز

اولاد کی تربیت شفقت و حکمت سے

👁 358 ویوز

شراب کے دینی و دنیوی نقصانات

👁 295 ویوز

کر سکتے تھے جو اپنے زمانے کی امامت!

👁 272 ویوز