مدرسہ عربیہ دینیہ میں تقریبِ تکمیلِ حفظِ قرآن کا انعقاد
بلوا سینگر، سنت کبیرنگر (سلمان کبیرنگری)
مدرسہ عربیہ دینیہ میں عزیزم عبداللہ سلمہ کی تکمیلِ حفظِ قرآن کے موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت ناظم مدرسہ شکیل احمد قاسمی نے کی۔ پروگرام کا آغاز کمسن طالب علم علقمہ حفیظ سلمہ کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جب کہ محمد سفیان سلمہ نے نعتِ پاک پیش کی۔ نظامت کے فرائض لئیق احمد قاسمی نے انجام دیے۔ اس موقع پر شکیل احمد قاسمی نے قرآنِ حکیم خیر و برکت کا وہ بے پایاں سمندر ہے جس سے انسان اپنی طلب اور ظرف کے مطابق فیض حاصل کرتا ہے۔
یہ محض دنیاوی مشکلات کا حل نہیں، بلکہ انفرادی و اجتماعی ترقی اور سربلندی کا عظیم سرچشمہ ہے۔
اگر ہم اس سے بلند مقاصد، علم و حکمت اور قربِ الٰہی طلب کریں تو یہ ہماری رہنمائی کرتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ قرآن کا فیض محدود نہیں، ہماری طلب اور جستجو محدود ہے۔
۔ شعیب نسیم ندوی نے حفظِ قرآن کی اہمیت، ضرورت اور فضائل بیان کیے۔ انہوں نے حفظِ قرآن کو بڑی سعادت قرار دیا۔ آخر میں ناظمِ مدرسہ کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔ شرکائے مجلس نے طالب علم کو مبارک باد پیش کی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عبداللہ سلمہ کے حفظ کو قبول فرمائے اور اس کی برکت سے اساتذہ، والدین اور سرپرستوں کو فیض یاب فرمائے۔ آمین۔اس موقع پر حافظ نسیم احمد ،عبدالباری، عزیز اللہ ندوی، اشرف علی قاسمی، اور دیگر معززین علاقہ موجود رہے۔
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

میاں صاحب اسلامیہ انٹر کالج، گورکھپور میں 29 نومبر سے سالانہ فنکشن اور جلسۂ سیرت النبی کا شاندار آغاز

سراج احمد قریشی کو سمراٹ اشوک ایوارڈ سے نوازا گیا





